بٹن دبایا… چائے کا کپ بنایا… کچن کا چکر لگا کر آئے… مگر کمپیوٹر صاحب ابھی تک اسی چمکتے لوگو پر اڑے ہیں! 😭
اگر کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ بھی آن ہونے میں اتنا وقت لیتا ہے کہ جتنی دیر میں بندہ پورا محلہ گھوم آئے تو مبارک ہو… کمپیوٹر کو بھی ایک دیسی بیل گاڑی چلا رہی ہے! 🤓
اس کے پیچھے کیا گیم ہے؟؟؟ آئیں بالکل آسان، دیسی اور مزیدار انداز میں سمجھتے ہیں اور یہ بھی کہ آخر HDD اور SSD یا NVME کس چڑیا کا نام ہے؟؟؟ 🤔
تو آج چلتے ہیں ایک پرانے محلے میں… جہاں دو ڈاکیے کام کرتے ہیں… ان کا کام ہے جو جو فائلز مانگی جائیں وہ ڈھونڈ کر پہنچا دیں… 😎
1 پہلا ڈاکیہ: جس کا نام HDD (ہارڈ ڈسک ڈرائیو) ہے یہ ایک کچھوئے کی طرح ہے! 🐢
جو بڑا ہی محنتی اور پرانا بندہ ہے… سالوں سے کام کر رہا ہے مگر ایک مسئلہ ہے کہ یہ پیدل چلتا ہے… اس کے اندر ایک پرانے گراموفون کی طرح گھومنے والی ڈسک لگی ہے جو موٹر کے ذریعے گول گول گھومتی ہے اور ڈیٹا ڈھونڈتی ہے… جب یہ ڈسک گھومتی ہے تو کمپیوٹر سے عجیب و غریب گھووووں گھووووں آوازیں آتی ہیں! 🤣 جتنی پرانی ڈسک اتنا زیادہ وقت… اور اتنا ہی زیادہ انتظار!
مگر فائدہ بھی ہے کہ یہ بہت سستی مل جاتی ہے… ایک 1TB کی HDD اتنے میں آ جاتی ہے جتنے میں ایک اچھا برگر! 🍔 تو بڑی بڑی فائلز، موویز اور بیک اپ کا کباڑ خانہ سنبھالنے کے لیے یہ بہترین آپشن ہے…
اور نقصان یہ ہے کہ انتہائی سست ہونے کے ساتھ ساتھ شور بھی مچاتی ہے، گرم بھی ہوتی ہے اور بجلی کے جھٹکوں پر ڈیٹا فارغ ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے… 🤷
2 دوسرا ڈاکیہ: جسے SSD (سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو) یا NVMe کہتے ہیں! ⚡
یہ نیا ڈاکیہ پیدل نہیں چلتا… اس کے پاس موٹر سائیکل یا کار بھی نہیں ہے… بلکہ یہ سیدھا بجلی کی طرح دوڑتا ہے! اس کے اندر کوئی گھومنے والا پرزہ نہیں ہوتا بلکہ ڈیجیٹل مائیکرو چپس پر کام کرتی ہے…
فائدے تو بڑے مزے دار ہیں کہ جو کمپیوٹر آن ہونے میں پہلے 3 منٹ لیتا تھا… SSD کے ساتھ صرف 10 سیکنڈز میں آن ہو جاتا ہے! فوٹوشاپ کھلتے کھلتے جو چائے بن جاتی تھی… اب پلک جھپکتے ہی سافٹ ویئر حاضر ہو جاتا ہے… ایڈیٹنگ یا اینیمیشن کے پروجیکٹ کا جو سانس پھولتا تھا… اب پروجیکٹ اس میں رکھا جائے تو مکھن ملائی کی طرح چلتا ہے… 😋
مگر نقصان بھی ہے کہ یہ نئے زمانے کا ڈاکیہ تھوڑا ضدی اور مہنگا ہے HDD سے تقریباً 3 سے 4 گنا زیادہ قیمت میں وہی اسپیس دیتا ہے… 🥸
اس وقت جہاں HDD ایک سیکینڈ میں 70MB کو ادھر ادھر کر سکتی ہے… وہیں NVMe ایک سیکینڈ میں 9000MB کے ساتھ کھیل سکتی ہے اتنی زیادہ اسپیڈ ہے اس کی… اور جتنی اسپیڈ زیادہ اتنا پیسہ زیادہ مگر 3000MB سے کم اسپیڈ والی غلطی سے بھی مت لگوانا کیونکہ وہ کافی پرانی ہو گی تسلی سے چیک کر لینا… 🤷
اب اگر تو کوئی امیر ہوا تو فیصلہ کر لیا ہو گا… اور اگر بجٹ محدود ہو… تو فیصلہ ذرا سمجھدار طریقے سے کیا جائے یعنی دونوں کا استعمال کیا جائے…
پہلی SSD لگائیں جس پر ونڈوز اور بھاری سافٹ ویئرز (ڈیزائننگ، ایڈٹنگ، کوڈنگ) انسٹال کریں گے تاکہ سسٹم راکٹ کی طرح چلے…
اور دوسری HDD بھی لگا کر اس میں بڑی فائلز (ویڈیوز، ڈیٹا، بیک اپ) رکھی جائیں گی جن پر کام نہیں کیا جاتا تاکہ جگہ بھی مل جائے اور پیسے بھی بچ جائیں… 🤓
اب ایک کڑک اصول یاد رکھیں… اگر اس دور میں کمپیوٹر SSD والا نہیں ہے تو ریم اور پروسیسر جتنا بھی ہیوی ہو… پورے سسٹم کی اسپیڈ کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے… کم از کم ونڈوز کے لیے SSD لگانا اب فرض ہو چکا ہے!
اچھا سنیں! SSD کی بھی دو قسمیں ہیں… ایک ہے SATA جو ذرا پرانی ہے اور اس وقت جدید NVMe چل رہی ہے جو پہلی سے 5 سے 6 گنا زیادہ تیز ہوتی ہے…
کام کے لیے کون سی اسٹوریج بیسٹ ہے؟ 🤔
آفس ورک اور بیسک یوز ہو تو 128 GB کی SSD کافی ہے… باقی سامان کےلئے HDD لگوا لیں…
گرافک ڈیزائننگ کرنی ہے تو 256 GB کی SSD تو ہونی ہی چاہئے… باقی HDD لگ جائے گی…
اور اگر ویڈیو ایڈیٹنگ اور اینیمیشن کا کام ہے تو کم از کم 512 GB کی SSD تو فرض ہے… ساتھ ڈیٹا کے لیے HDD بھی ضروری ہے…
اور اگر ہیوی تھری ڈی رینڈرنگ ہو تو جتنا بجٹ اجازت دے، اتنی بہتر اسٹوریج لگوانا مناسب رہتا ہے… 😂
اور ہاں! تسلی سے کام کے لیے بالکل صحیح اسٹوریج چننی ہو تو CoreX سے ضرور رجوع کریں…
#ExploreYourComputer #SSDVshdd #StorageSurgery #TechAwareness #CoreX #SmartBuying