کمپیوٹر میں ایک ایسا فنکار بیٹھا ہوتا ہے جو ہر سیکنڈ میں سینکڑوں تصویریں بناتا ہے… 🥸
جس کا نام گرافک کارڈ اور شارٹ میں اسے GPU بھی کہتے ہیں…
کیسی عجیب بات ہے! CPU یعنی پروسیسر دنیا کا مشکل سے مشکل کام کر لیتا ہے… مگر وہ کام اسکرین پر دکھا نہیں سکتا… ہمیشہ رنگوں، تصویروں یا ویڈیوز کی شکل میں سامنے لانے کےلئے GPU کا محتاج ہی رہتا ہے… اسی لیے CPU کے اندر ہی ایک چھوٹا سا GPU شامل کیا جاتا ہے تاکہ پروسیسر جو بھی اندر کارنامے انجام دے رہا ہو اسے اسکرین پر دکھایا جا سکے! 😅
اب مسئلہ یہ ہوا کہ جتنے ہیوی ہیوی کارنامے پروسیسر انجام دے گا… ان کو اسکرین پر دکھانے یا سیو کرنے کےلئے اتنا ہی پاور فُل گرافک کارڈ بھی چاہئے ہو گا… 🤦
تو اگر صرف آفس ورک، بیسک براؤزنگ اور کینوا ڈیزائننگ یا کیپ کٹ ایڈیٹنگ جیسے کام ہوں… پھر تو پروسیسر کے اندر بیٹھا انٹیگریٹڈ گرافک کارڈ ہی کافی رہتا ہے… بالکل مفت کھاتے میں جگاڑ لگ جاتا ہے! 🥰
مگر جیسے ہی کام بھاری ہو جائے یعنی فوٹوشاپ والی ڈیزائننگ، پریمیئر پرو والی ایڈیٹنگ، تھری ڈی اینیمیشن یا بھاری گیمنگ وغیرہ… تو انٹیگریٹڈ GPU کا تو دم گھٹنے لگتا ہے… اور یہاں ایک ڈیڈیکیٹڈ گرافک کارڈ یعنی الگ سے ایک طاقتور فنکار کو نوکری پر رکھنا فرض ہو جاتا ہے… 😎
اس لئے اب آتے ہیں ڈیڈیکیٹڈ گرافک کارڈ بنانے والی کمپنیوں پر… تو یہاں اس دنیا میں دو ہی بڑے بادشاہ ہیں… دونوں ہی برسوں سے ایک دوسرے کے چھکے چھڑا رہے ہیں... 🤷
پہلا Nvidia یہ وہ پرانا استاد ہے جو کریئیٹو سافٹ ویئرز کی دنیا میں اتنے سالوں سے بیٹھا ہے کہ فوٹوشاپ، پریمیئر، بلینڈر سب اس کو دیکھ کر ہی سیدھے ہو جاتے ہیں… یہی وجہ ہے کہ کرئیٹیو ڈیزائنرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور تھری ڈی والوں کے لیے Nvidia ہی پہلا انتخاب ہوتا ہے…
دوسرا AMD یہ وہ نوجوان ہے جس نے گیمنگ کی دنیا میں بڑا نام کمایا ہے… اور کم بجٹ میں ویلیو زیادہ تو دیتا ہے… مگر کریئیٹو کاموں میں ابھی بھی Nvidia ہی استاد ہے… اور گیمنگ میں بھی کسی سے کم نہیں ہے… اس لئے یہاں Nvidia کی بات کی جائے گی…
اچھا Nvidia کے تمام گرافک کارڈز دو خاندانوں میں تقسیم ہیں... اور ہر خاندان نسل در نسل چل رہا ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ پرانی نسل سستی مل جائے گی اور نئی نسل کے گرافک کارڈ تھوڑے مہنگے ملیں گے…اس لئے نسل بجٹ کے حساب سے چننی پڑے گی… 🤷
پہلا خاندان عام عوام کےلئے ہے… جس کا نام GeForce ہے! اور یہ خاندان گیمنگ اور کریئیٹو دونوں کاموں کے لیے بنایا گیا ہے… اس کی مشہور 3 نسلیں ہیں… اچھا جو نام کے آگے نمبرز لگے ہوں گے وہ گرافک کارڈ کے سائز کی پہچان کےلئے ہوتے ہیں 2GB یا 4GB یا 8GB وغیرہ تو ان سے کنفیوز نہیں ہو جانا…
پہلی نسل GT سیریز ہے اس خاندان کی… جس کے گرافک کارڈز GT 730 جیسے ناموں سے آتے ہیں! اور یہ والے ابھی بھی لئے جا سکتے ہیں اگر بجٹ کم ہو… اور بجٹ ساتھ دے تو اگلی نسل کی طرف لازمی جانا چاہئے…
دوسری نسل GTX سیریز کے نام سے آئی تھی… جس میں GTX 1050 یا GTX 1660 جیسے ناموں کے گرافک کارڈ ابھی بھی مارکیٹ میں گھوم رہے ہیں… تو بیسک گیمنگ اور کرئیٹیو کاموں کےلئے اوکے ہیں… مگر جدید ٹولز چلانے کےلئے جدید گرافک کارڈ تو لینا ہی پڑے گا… 🥱
اور تیسری نسل RTX ہے… جس میں پہلے RTX 30 سیریز آئی… پھر RTX 40 سیریز اور ابھی لاسٹ RTX 50 سیریز آ چکی ہے… جس کی قیمت بھی آسمان چھوتی ہے اور پرفارمنس بھی…! 😎 یہاں بھی سیریز نام کے آگے جو 50، 60، 70، 80، 90 نمبرز لگے ہوں گے وہ گرافک کارڈ کی طاقت اور سائز کی پہچان کےلئے ہوتے ہیں…
خیر…
دوسرا خاندان ذرا خاص لوگوں کےلئے ہے جس کا پرانا نام Quadro اور جدید نام RTX Professional ہے… آج بھی زیادہ تر پروفیشنل ڈیزائنرز یا ایڈیٹرز، تھری ڈی آرٹسٹس اسی طرح AI انجینئرنگ اور سائنسی کام کرنے والے حضرات کی یہی جان ہے… اور اس کی نسلیں کچھ اس طرح چلتی ہیں…
سب سے پرانی K سیریز ہے… پھر آئی M سیریز… اس کے بعد P سیریز آئی… جس کے P2000، P4000 جیسے کارڈ آج بھی کمال کے ہیں… اس کے بعد جگہ سمبھالی T سیریز نے جو آج بھی کافی مشہور ہے… اور فائنلی آخری سیریز RTX Pro جس نے ناک میں دم کیا ہوا ہے مطلب تباہی پرفامنس ہے یاررر… مگر سب سے جدید پھر سب سے مہنگے بھی ہیں… اس لئے بجٹ کم ہو تو ایک نسل پیچھے چلے جانا! 😅
گرافک کارڈ کی نسل تو بجٹ کے حساب سے چننی ہے… مگر سائز یعنی کتنی GB کا گرافک کارڈ لینا ہے وہ بھی سمجھ لیں… 😎
گرافک ڈیزائن اور نارمل ویڈیو ایڈیٹنگ کےلئے 4GB سے 8GB کافی ہے...
ہیوی ویڈیو ایڈیٹنگ اور اینیمیشن کے لیے 8GB سے 12GB مزے دیتی ہے...
اچھی تھری ڈی رینڈرنگ اور ہائی اینڈ گیمنگ کے لیے 16GB یا اس سے اوپر کام اور بجٹ کے حساب سے…
اور اگر بات AI کو فری میں چلانے کی ہے… تو یہ ویسے بھی جیب کے خلاف سازش ہے... 😭 کیونکہ جتنی بھی VRAM مل جائے کم ہی لگتی ہے...
اور ہاں! صرف GB نہیں دیکھنا! بلکہ دکاندار جب صرف GB بتائے تو سمجھنا کچھ چھپا رہا ہے… سیریز پوچھو، نسل پوچھو، نمبر پوچھو… یہ تین سوال ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں! 😏
اور اگر یہ سب کچھ سوچ سوچ کر دماغ گھوم جائے تو CoreX کے پاس آ جانا… وہ کام سن کر بتائیں گے کہ کون سا گرافک کارڈ جادوگر کی طرح مشین میں بیٹھنا چاہیے…
#ExploreYourComputer #GPUSurgery #GraphicCardGuide #TechAwareness #CoreX #SmartBuying