کوئی بتا سکتا ہے RAM کسے کہتے ہیں؟ اور یہ کیا کرتی ہے؟؟ 🤔

ویسے آج کا قِصہ مختصر ہی رکھا جائے گا… اور اگر کچھ مزید وضاحت چاہئے ہو تو نیچے کمنٹس میں محفل سجائیں گے! 🤭

خیر! سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ RAM ہوتی کیا ہے؟ تو جناب! یہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی عارضی یادداشت ہوتی ہے…

اس کو اگر آسان دیسی مثال سے سمجھائیں تو مان لیں یہ کمپیوٹر کا ایک ورکنگ ٹیبل ہے…

جیسے کوئی کام کر رہے ہوں تو ضرورت کا سارا سامان الماریوں سے نکال کر اپنے پاس ٹیبل پر رکھ لیتے ہیں تاکہ بار بار اٹھنا نہ پڑے… بالکل ایسے ہی کمپیوٹر جب کوئی کام کرتا ہے تو وہ بھی ہارڈ ڈرائیو سے ضروری فائلز نکال کر اپنے ورکنگ ٹیبل یعنی RAM پر رکھ لیتا ہے… اور جب کام ختم ہو جائے تو یہ ٹیبل خود بخود خالی ہو جاتا ہے اور سارا سامان واپس اپنی اپنی جگہ پہنچا دیتا ہے… ویسے کمپیوٹر کا یہ ورکنگ ٹیبل بڑا جدید قسم کا ہوتا ہے… جس فائل کی ضرورت ہو یہ خود اسے ڈھونڈ کر پروسیسر کو پکڑاتا ہے اور کام مکمل ہو جائے تو واپس بھی رکھ دیتا ہے… 🫣

اس لئے اس ورکنگ ٹیبل یا کہہ لیں RAM کی دو چیزوں کا جاننا بہت ضروری ہے… ورنہ دکاندار الگ الگ DDR, Latency یا Channels جیسی ایڈوانس کی پٹیاں پڑھا کر آسانی سے چونا لگا جائے گا… 🤓

تو صرف ان دو چیزوں پر فوکس رکھنا باقی سب اسی میں کور ہو جائے گا اور بہترین ریم لے کر ہی گھر آیا جا سکے گا… 🤷

پہلی چیز اس ٹیبل کا سائز ہے اور RAM کا سائز دیکھنے کےلئے GB لفظ استعمال ہوتا ہے جیسے اگر کام ویڈیو ایڈیٹنگ یا اینیمیشن جیسی ملٹی ٹاسکنگ کا ہے اور ساتھ ہی گوگل کروم کے بیس بیس ٹیبز بھی کھولے ہوتے ہیں… تو کام کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے… تو سائز زیادہ چاہئے تو جیب کا رخ GB کی طرف کیا جائے… بھلے اس ریم کی اسپیڈ تھوڑی کم بھی ہو تو چلے گا… مگر سائز اتنا ہو کہ ساری بھاری فائلز اس پر آرام سے فٹ آ سکیں اور کمپیوٹر گھٹن کا شکار ہو کر ہینگ نہ ہو! 😭

(احتیاطی مشورہ: اس دور میں بھلے کوئی بھی کام ہو، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں کم از کم 8GB RAM تو فرض ہے!)

اور دوسری چیز RAM کی سامان اٹھانے رکھنے یا ادھر ادھر کرنے اسپیڈ ہوتی ہے جس کو MHz کہا جاتا ہے اب کچھ کریئیٹرز ایسے ہوتے ہیں جن کے کام کا پھیلاؤ زیادہ نہیں ہوتا بلکہ صرف ایک دو ہی سافٹ ویئرز کھولتے ہیں جیسے گرافک ڈیزائن یا کوڈنگ سافٹ ویئر یا پھر مخصوص تھری ڈی رینڈرنگ… مگر چاہتے ہیں کہ جو کام بھی ہو، کلک کرتے ہی گولی کی رفتار سے سامنے آئے تو گیم آتی ہے MHz کی… یہاں خوامخواہ زیادہ جی بی پر پیسے برباد کرنے کے بجائے ہائی میگا ہرٹز جیسے 3600MHz یا 5200MHz والی ریم لینی چاہئے… تاکہ پروسیسر اور ریم کے بیچ ڈیٹا بجلی کی رفتار سے بھاگے! 🥰

باقی احتیاط یہ ہے کہ اس دور میں کم از کم 2400MHz والی RAM تو لینی چاہئے… ہاں اگر بجٹ کم ہو تو تھوڑا نیچے جایا جا سکتا ہے… 😉

کام کے حساب سے کم از کم کتنی RAM ہونی چاہیے؟

نارمل یوز…

(جیسے آفس، براؤزنگ، آن لائن کلاس، یوٹیوب) 8GB کافی (مگر 16GB بہتر)…

بیسک کرئیٹیو یوز…

جیسے فوٹوشاپ، ہلکی پھلکی ویڈیو ایڈیٹنگ، ملٹی ٹاسکنگ تو 16GB (مگر 32GB بہتر)…

ہیوی کرئیٹیو یوز…

ہیوی ویڈیو ایڈیٹنگ، 3D، اینیمیشن یا گیمنگ تو 32GB (مگر 64GB بہتر)…

تباہی یوز…

جیسے 4K ایڈیٹنگ، بھاری رینڈرنگ، کوڈنگ + ورچوئل مشینیں تو 64GB (مگر کوئی حد نہیں)

کیونکہ کمپیوٹر خریدنے کا مقصد کسی دکاندار سے رشتہ داری نبھانا نہیں... بلکہ کام مکھن کی طرح نکالنا ہوتا ہے! 🤭

جب سمجھ آ جائے کہ کام کو کتنے بڑے میز یعنی GB اور کتنی رفتار یعنی MHz کی ضرورت ہے… تو سیدھا CoreX کے پاس جائیں… وہ بجٹ کے مطابق بالکل پرفیکٹ ریم فٹ کر کے دیں گے! 😎

#ExploreYourComputer #RAMSurgery #GBvsMHz #TechAwareness #CoreX #SmartBuying