دکانداروں کی لچھے دار باتیں سُن کر دل گارڈن گارڈن کیوں ہوتا ہے؟؟؟ 🤔 وہ لٹیرے ہیں یا ارسطو کے چھوٹے بھائی؟
اگر سب سے پہلا سچ بتائیں تو خود بس اتنا پتا ہوتا ہے کہ ایک عدد موبائل، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر لینا ہے… یا چلو یہ بھی پتا ہو گا کہ اس کمپنی کا لینا ہے بس اوپر یہ لکھا ہونا چاہئے… مگر اُس کمپیوٹر کے اندر جو ایک الگ ہی دنیا آباد ہوتی ہے… اس کے کس ملک، شہر یا بستی میں جانا ہے؟ اس کا خود دور دور تک پتا نہیں ہوتا! 🤷
کہ ہمارے کام کو زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ تیز رفتار پروسیسر کی… ہیوی ریم کی… زیادہ اسٹوریج کی… تگڑے گرافک کارڈ کی… شاندار ڈسپلے کی یا لمبی بیٹری لائف کی؟؟؟
ایک تو خود نہیں پتا ہوتا کہ ہمارے کام کو چاہئے کیا… اوپر سے دکاندار ڈبے پر چمکدار حروف میں Pro, Ultra, Elite, یا Max لکھا دکھا دکھا کر جب کہتا ہے نا کہ لو جناب! یہ ایلیٹ ایڈیشن ہے، اس کے تو نام سے ہی پریمیم وائب آتی ہے... تو بس! ہماری بھولی بھالی، معصوم پبلک وہیں پگھل جاتی ہے… 🤭
اور جیب سے ہزاروں روپے نکال کر دکاندار کے ہاتھ میں تھما کر خوشی خوشی گھر آتے ہی یا تو مشین آن ہی نہیں ہوتی… اگر خوش قسمتی سے ہو بھی جائے تو جیسے ہی اپنا کام یا سافٹ ویئر کھولا، دس منٹ کے اندر ہی اندر مشین سے ایسی عجیب و غریب آوازیں آتی ہیں جیسے کوئی پرانی سوزوکی گاڑی پہاڑ پر چڑھ رہی ہو! 😅 یا پھر اپنی اسکرین پر تو سب اچھا دکھے گا مگر جیسے ہی فائنل فائل کلائنٹ کو بھیجو، تو پتا نہیں کس زمانے کی پرانی، جالوں سے بھری کوالٹی نکلتی ہے… 🙄
اب بتائیں…! اس سب میں قصور کس کا ہے؟ ہمارے خیال سے سب سے پہلا قصور تو ہمارا اپنا ہے کہ ہم نے جو چیز لینی ہے، اس کی اندرونی دنیا کو کبھی کھنگالا ہی نہیں! اور دوسرا قصور ان لٹیرون کا جن پر ہم نے اندھا اعتماد کر لیا… وہ باتیں تو ایسی کرتے ہیں جیسے ارسطو کے چھوٹے بھائی ہوں، مگر اندر سے کورا کاغذ ہوتے ہیں! اور ہم ان کی باتوں پر اپنا سب کچھ لٹا بیٹھتے ہیں… 🫡
یہی تو ہے مارکیٹنگ کا وہ حسین و جمیل جادو، جہاں بڑی بڑی کمپنیوں کے صرف فینسی ناموں اور کچھ بیسک جنریشنز کے پہاڑوں کا چونا لگا کر کباڑ مال بھی پریمیم قیمت پر بیچ دیا جاتا ہے اور ہماری عزیز عوام بھی مکمل تسلی سے سپیکس سمجھے بغیر ہی خرید لیتی ہے اور بعد میں سر پکڑ کر روتی ہے… 🤦
لیکن لیکن لیکن… 🥱
اب پریشان ہونے کی ضرورت بالکل بھی نہیں ہے! کیونکہ مارکیٹ کے اسی کھیل کا نقاب اتارنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے ہماری ایک بالکل نئی اور دھماکے دار سیریز، جس کا نام ہے Explore Your Computer! 💻
اس سیریز میں آپ کو کوئی بورنگ ٹیکنیکل بھاشن بالکل بھی نہیں ملے گا بلکہ بڑے ہی آسان، دیسی اور مزیدار فن کے ساتھ ایک ایک پرزے کا پوسٹ مارٹم کر کے ایسا سمجھایا جائے گا… جس کے بعد آپ بالکل پُر اعتماد ہو کر خود یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ آپ کے کام کو کیسے کمپیوٹر کی ضرورت ہے؟؟ یا آپ کو کہیں چونا تو نہیں لگ رہا… آپ اپنے لیے ایک پرفیکٹ کمپیوٹر خرید سکیں گے یا اپنے موجودہ کمپیوٹر کو سمجھ سکیں گے کہ کہاں مزید پیسہ لگانا ہے اور کہاں سے بچانا ہے… 😇
جی جی بالکل! ایک دم درست سوچا آپ نے کہ یہ کڑوا سچ بتا کون رہا ہے؟؟؟ 🤔
تو سنیں…! اس سچی سرجری کے پیچھے کوئی عام دماغ نہیں ہے، بلکہ ایک لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سیل کرنے والے بہترین پریمیم برانڈ CoreX کا دماغ جگمگا رہا ہے، جو مارکیٹ کی رگ رگ سے واقف ہے اور دکانداروں کی ان چالوں کو پہچانتا ہے جن سے عوام کو مارکیٹ میں میٹھا چونا لگا کر ایسا امپریس کیا جاتا ہے کہ وہ گھٹیا مال بھی سیل ہو جاتا ہے جو مہینوں سے پڑا تھا… 🫣
#ExploreYourMachine #LaptopBuyingGuide #TechSurgery #GraphicDesignHardware #SmartBuying #TechAwareness #ComputerSpecs