گھر میں سارے کام امی جان سمبھالتی ہیں یا کوئی دوسرا؟؟؟ 🤔 اور سب سے زیادہ شور کس کے بارے میں ہوتا ہے...؟
کیونکہ کوئی کہتا ہے ابو کما کر لاتے ہیں… کوئی کہتا ہے بڑا بھائی بڑا کام کا بندہ ہے… کوئی کہتا ہے چھوٹا بھائی پورے گھر کا انٹرٹینمنٹ پیکج ہے... 🤓
مگر جس دن امّی دو دن کے لیے کہیں چلی جائیں… پھر پتا چلتا ہے کہ اصل حکومت کس کی تھی...! 🤭
ناشتے کا نظام غائب… کپڑے غائب… چارجر غائب… اور آدھے گھر والوں کو تو پانی کا جگ تک نہیں ملتا... 🙄
بس بالکل یہی کہانی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے اندر بھی چل رہی ہوتی ہے… CPU صاحب خود کو بادشاہ سمجھ رہے ہوتے ہیں… GPU خود کو فنکار سمجھ رہا ہوتا ہے… RAM اپنی رفتار کے نشے میں ہوتی ہے… SSD اپنے آپ کو راکٹ سمجھ رہی ہوتی ہے... 🫡
مگر ان سب کے بیچ ایک بیچاری امی جان Motherboard بیٹھی ہوتی ہے… جو سب کی سن بھی رہی ہوتی ہے… ان سب کو اپنے سینے سے لگا کر رکھتی ہے… سب کو بجلی بھی پہنچا رہی ہوتی ہے… اور سب کے نخرے بھی برداشت کر رہی ہوتی ہے... یہی امّی جان طے کرتی ہے کہ کس کو کتنا کرنٹ ملے گا... کون کس سے کتنی اسپیڈ میں بات کرے گا... اور کس کو گھر کے کس کونے میں بیٹھنا ہے... اگر یہ کمزور یا سستی ہوئی، تو سب آپس میں لڑ جھگڑ کر پورے گھر کا بیڑا غرق کر دیں گے! 💔
ہارڈویئر کی دنیا میں عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ کمپیوٹر کی ساری طاقت صرف پروسیسر اور گرافک کارڈ یا پھر ریم میں ہوتی ہے، باقی پرزے تو بس ڈبے میں فکس کرنے کے لیے ہیں… 🤷
اور عجیب بات یہ ہے کہ جب لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر خریدنے جائیں… تو سب سے کم سوال Motherboard کے بارے میں ہی پوچھا جاتا ہے… بلکہ سب کا فوکس ادھر ہی ہوتا ہے کہ بھائی RAM کتنی ہے؟ پروسیسر کون سا ہے؟ گرافک کارڈ کتنا ہے؟
مگر Motherboard کا پوچھنا ایسے بھول جاتے ہیں جیسے شادی میں فوٹوگرافر کو کھانا دینا بھول جاتے ہیں... 🤦
اور پھر بعد میں پتا چلتا ہے کہ RAM بڑھ ہی نہیں سکتی… نئی SSD لگ ہی نہیں سکتی… یا اگلی Generation کا Processor سپورٹ ہی نہیں کرتا… اور بندہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے... 😭
تو آج کا اہم ترین اصول یاد رکھیں...
کمپیوٹر کے اندر سب سے زیادہ شہرت CPU اور GPU کو ملتی ہے… مگر سب سے زیادہ ذمہ داری Motherboard کے کندھوں پر ہوتی ہے...
اس لئے... کل کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لینے جائیں… تو صرف پروسیسر، ریم اور گرافک کارڈ کی مالا جپنے کے بجائے Motherboard کے بارے میں بھی چند سوال ضرور پوچھنا...
ورنہ بعد میں اپ گریڈ کا دروازہ بند ملے گا اور دروازہ پیٹتے رہ جائیں گے... 🥸
اگر لیپ ٹاپ خرید رہے ہیں تو:
پہلا... RAM بعد میں بڑھ سکتی ہے یا نہیں؟
دوسرا... SSD تبدیل یا اپ گریڈ ہو سکتی ہے یا نہیں؟
تیسرا... Motherboard پرکولنگ سسٹم کیسا ہے؟
کیونکہ لیپ ٹاپ میں اکثر کھیل یہ ہوتا ہے کہ آج سستا لگ رہا ہوتا ہے… اور بعد پتہ چلتا ہے کہ کچھ بھی اپ گریڈ نہیں ہو سکتا… یا پھر گرم ہی بہت زیادہ ہو رہا ہے… 🙃
اور کمپیوٹر لیتے وقت یہ چند سوال تو لازمی پوچھیں:
پہلا... Motherboard کا مکمل ماڈل کیا ہے؟
دوسرا... اس میں کتنی RAM Slots ہیں؟
تیسرا... زیادہ سے زیادہ کتنی RAM لگ سکتی ہے؟
چوتھا... کتنے SSD یا NVMe Slots موجود ہیں؟
پانچواں... اگلی Generation کے Processor بھی سپورٹ کرے گا یا نہیں؟
چھٹا... اگر کل کو Graphics Card اپ گریڈ کرنا ہو تو Motherboard ساتھ دے گا یا روٹھ جائے گا؟ 🤭
اگر دکاندار ان سوالوں کے جواب صاف اور سیدھے دے… تو سمجھ جانا بندہ ایماندار ہے… اور اگر گول مول جواب دے یا بات بدل دے… تو سمجھ جانا یہی وہ لمحہ ہے جس سے اس سیریز میں بچنا سیکھا گیا ہے…😏
اور اب آتی ہے کچھ لوگوں کی سب سے خطرناک غلطی... 🫣
جو لوگ ایک لاکھ کا پروسیسر… پچاس ہزار کا گرافک کارڈ...
اور پھر Motherboard ایسا لیتے ہیں جیسے فیراری کا انجن رکشے میں فٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہوں... 🤦
پھر کچھ لوگ اس کے بالکل الٹ...
اتنا مہنگا Motherboard لے لیتے ہیں کہ جیسے ناسا میں راکٹ بھیجنا ہے...
جبکہ باقی پرزے بالکل گھٹیا... 😭
اس لیے Motherboard وہ چیز نہیں جس پر سب سے زیادہ پیسہ لگانا ہے… اور نہ ہی وہ چیز ہے جسے مکمل نظر انداز کرنا ہے...
بلکہ ایسا Motherboard لینا ہے جو کام کے مطابق پرزے سپورٹ کر سکے… بجٹ ہو تو آج ورنہ کل اپ گریڈ کرنے کا راستہ بھی کھلا رکھے... 😎
اس کےلئے سیدھا CoreX کے پاس آ جانا… وہ سب سمجھا دیں گے… 🥰
#ExploreYourComputer #MotherboardGuide #HardwareBasics #CoreX #SmartBuying