کبھی گرمیوں میں کچن کے اندر جا کر بریانی بنتے دیکھی ہے؟؟؟ 🥵
چولہا جل رہا ہو… دیگ گرمی سے کھول رہی ہو… کڑاہی تڑک رہی ہو… بھاپ سے کچن بھر رہا ہو...
اب ذرا تصور کریں…
اگر کچن میں کھڑکی نہ ہو… روشن دان نہ ہو… ہوا کا کوئی راستہ نہ ہو… اور بریانی پر ٹوٹنے والی پوری فیملی کچن کے اندر ہو…
تو کیا ہو گا؟ 😅
دھواں رلائے گا… گرمی سے سانس گھٹے گا… اور شاندار شیف کا دماغ گھوم جائے گا… بریانی تو بعد میں بنے گی… پہلے فیملی کا چکن روسٹ بن جائے گا! 🤭
بالکل یہی حال ہوتا ہے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا… جب کولنگ سسٹم کمزور ہو… 🤷
اتنی ہی زیادہ گرمی پیدا ہو جاتی ہے اندر… کہ پوری مشین کا دم گھٹنے لگتا ہے... 🥵
یہاں سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہوتی ہے کہ… "گرم ہو رہا ہے تو... مطلب کام کر رہا ہے...واہ واہ واہ!" 🥸
حالانکہ گرم ہونا اور جل جانا دو الگ چیزیں ہیں... کیونکہ جب کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ زیادہ گرم ہوتے ہیں… تو رفتار بھی کم ہو جاتی ہے… اور جلدی خراب بھی ہو جاتے ہیں... 😭
اب سوال یہ ہے...
کہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر لیتے وقت Cooling System میں کیا دیکھنا چاہئے؟ 🤔
سب سے پہلے...
جو چیز لینی ہے اس کے Reviews دیکھیں اگر ہر بندہ گرمی کا رونا رو رہا ہے… تو سمجھ جاؤ مسئلہ موجود ہے...
دوسرا...
اس میں Ventilation یعنی ہوا آنے جانے کی جگہ موجود ہونی چاہئے… کیونکہ بعض لیپ ٹاپ ایسے بنائے جاتے ہیں جیسے خوبصورتی تو بنا دی گئی… مگر ہوا آنے جانے کا راستہ بھول گئے... 🤦
تیسرا…
دکان پر ہی ٹیسٹ لازمی کریں اپنا بیسٹ ورک اوپن کر کے اگر ہیٹ زیادہ محسوس ہو تو کولنگ سسٹم کمزور ہے اور اگر گھٹیا یا پرانا Fan ہوا تو ایسی آوازیں نکالے گا جیسے موٹر سائیکل کا سائلنسر کھل گیا ہو... 😅
اگر کولنگ سسٹم کے بارے میں مزید سمجھنا ہو یا اپنے کام کے حساب سے صحیح لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر چننا ہو تو CoreX کے پاس آ جانا… وہ بتا دیں گے کہ آپ کے کچن کے لیے کتنی بڑی کھڑکی چاہیے… 🙌
#ExploreYourComputer #CoolingSystem #LaptopCooling #HardwareBasics #CoreX #SmartBuying