یاررر! لیپ ٹاپ پر فوٹوشاپ چل جائے گا؟؟؟ یا کمپیوٹر لینا ضروری ہے؟ 🫣
جس دن یہ معصوم سا سوال ان باکس میں ٹپکا، تو یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ اگر یہ موضوع ہماری سیریز کا حصہ نہ ہوا تو ہماری معصوم سی پبلک کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور ناانصافی ہو جائے گی! 😌
مگر… جب تھوڑا سنجیدگی سے غور کیا تو اندازہ ہوا کہ صرف یہی نہیں بلکہ مارکیٹ کے افلاطونوں نے دونوں طرف سے لوگوں کے ذہنوں میں ایسا خوف بٹھا رکھا ہے کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں گرافک ڈیزائننگ یا ویڈیو ایڈیٹنگ جیسے بھاری کاموں کا مطلب صرف میز پر رکھا کمرے جتنا بڑا ڈبہ یعنی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہی ہے اور لیپ ٹاپ تو بیچارا صرف گانے سننے یا فلمیں دیکھنے کے لیے ہی بنا ہے! 🫡
اور دوسری طرف والے بھی کسی سے کم تھوڑی ہیں… وہ ہر ہائی اینڈ ایڈیٹنگ اور اینیمیشن کا مرکز صرف لیپ ٹاپ کو ٹھہرا کر کہتے ہیں ارے بھائی! کمپیوٹر کی تو اب ضرورت ہی نہیں رہی! 🤦
پھر ہوتا یہ ہے کہ جب بھی کسی نے اپنی زندگی کی پہلی مشین لینی ہو، تو پوری قوم ہی اسی عجیب سی الجھن میں پھنسی ہوتی ہے کہ کمپیوٹر لوں یا لیپ ٹاپ؟؟؟ 🙄 اوپر سے مارکیٹ والے لٹیرے اپنے پاس موجود چیز کی جاہلانہ تعریفیں کر کر کے کنفیوژن سے مزید پریشان کر دیتے ہیں…
خیر آؤ ذرا… آج اسی کنفیوژن کا گلا گھونٹ کر خود فیصلہ کرنا سیکھتے ہیں… 🤷
سب سے پہلے تو دماغ میں یہ فِٹ کر لیں کہ لیپ ٹاپ بھی کمپیوٹر ہے اور ڈیسک ٹاپ بھی کمپیوٹر ہے جسے ہم PC یعنی پرسنل کمپیوٹر بھی کہتے ہیں…
فرق صرف یہ ہے کہ لیپ ٹاپ ایک آسان پورٹیبل کمپیوٹر ہے جس میں اسکرین، کی بورڈ، ماؤس اور بیٹری وغیرہ ہر چیز ایک ہی پیکج کے اندر فکس ہوتی ہے…
اور ڈیسک ٹاپ ایک آسان کسٹمائزایبل کمپیوٹر ہے جس کے ہر پرزے کو وقت، ضرورت، پیسہ اور اپنی مرضی کے مطابق جب چاہیں بدلا اور اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے…
اب ان دونوں میں سے کونسا لیں؟ اس کا فیصلہ کرنے کے لیے تین پوائنٹس ہیں… 🙈
پہلا… اگر اپنی آزادی چاہئے… کہ ایک جگہ ٹِک کر کام نہیں ہوتا بلکہ کبھی کیفے میں بیٹھ کر، کبھی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں، کبھی کلائنٹ میٹنگ اور کبھی گھر کے کسی پرسکون کونے یا بیڈ روم میں کام کرنا پڑتا ہے… تو بظاہر چلتا پھرتا کمپیوٹر یعنی لیپ ٹاپ جو کام تو سارے کر دے گا… مگر تھوڑا سا مہنگا اور خود گھٹن والی گرمی کے شکار قیدی کی طرح تکلیف کاٹ کاٹ کر بھی آزاد رکھے گا… 🌹
دوسرا… اگر مشین کی آزادی چاہئے… کہ کمپیوٹر کی ہر چیز کھلے ہوا دار میدان میں رہے اور ہر قسم کے پُرزے بدلنے میں آزادی ہو جب دل چاہے ریم بڑھا لی، گرافک کارڈ نیا لگا لیا یا پروسیسر اپگریڈ کر لیا تو یہاں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہی واحد آپشن بنتا ہے کیونکہ لیپ ٹاپ میں یہ عیاشی بہت محدود ہوتی ہے…
اور تیسرا پوائنٹ ہے… پیسے کی آزادی… ویسے تو یہاں دو آپشنز بنتے ہیں بجٹ کی آزادی اور بچت کی آزادی… 😅 اگر بجٹ کی آزادی ہے تو جیب ڈھیلی کر کے دونوں چیزیں ہی لینی چاہئیں تاکہ جب جیسی آزادی چاہئے ہو سکون سے حاصل کر لی…
لیکن پھر بھی اگر کم پیسوں میں زیادہ پرفامنس ضروری ہو اور لوڈ شیڈنگ یا الگ الگ ٹھکانوں والی مجبوری نہ ہو تو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بہترین آپشن رہتا ہے… کیونکہ ایک لاکھ کے بجٹ والا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اسی قیمت کے لیپ ٹاپ سے کم از کم 40% زیادہ طاقتور ہوتا ہے! کیونکہ ڈیسک ٹاپ کی پرفامنس کو کرنٹ، ہیٹنگ اور سائز کی ٹینشن نہیں ہوتی بلکہ وہ ڈائریکٹ بجلی پر ہَوا دار میدان میں ٹھنڈا رہ کر فل اسپیڈ سے بھاگتا رہتا ہے… 🥳
اب فائنل نچوڑ کیا نکلا؟؟؟ 🥱
اگر الگ الگ ٹھکانے ہیں یا لوڈ شیڈنگ نے ذلیل کرنا ہوتا ہے اور پرفارمنس پر تھوڑا سا کمپرومائز کرنے کے لیے تیار ہیں… تو CoreX سے ایک زبردست سا لیپ ٹاپ منتخب کریں… لیکن اگر صرف اور صرف کڑک پرفارمنس چاہئے یا بجٹ بہت کم ہے اور باقی تمام آزادیاں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں… تو پھر بھی CoreX ہی بہترین انتخاب ہے… مگر اس بار ایک تگڑا سا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر منتخب کریں… 🙈
لیکن لیکن لیکن… اس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے اندر کام کے لحاظ سے کون کونسا کیسا کیسا پُرزہ ہونا ضروری ہے؟؟؟ اس کے لیے اس سیریز پر کڑی نظر رکھیں… کیونکہ اگلا ٹاپک اس سے بھی زیادہ اہم ہو گا! 😎
#ExploreYourMachine
#TechSurgery
#CoreX #SmartBuying #DesktopVsLaptop