ابو جان کا گھر چلانے میں کیا کردار ہے؟؟؟ 🤔
پچھلی پوسٹ میں کمپیوٹر کی سیانی اور کڑک امّی جان یعنی Motherboard کی بات کی گئی تھی... 😌 جو پورے گھر کو جوڑ کر رکھتی ہیں… مگر! امّی گھر جتنا بھی آئیڈیل سنبھال لیں، جب تک ابّو جان باہر سے کما کر پورا دانہ پانی اور راشن لا کر نہیں دیں گے... تب تک گھر کا چولہا چلے گا کیسے؟ 🥸
تو آج ذرا ابو جان کی بھی بات کر لیتے ہیں... 🤭 جسے کمپیوٹر کی دنیا میں Power Supply اور لیپ ٹاپ کی دنیا میں Battery کہتے ہیں... 🤷
جب نیا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لینے مارکیٹ نکلا جاتا ہے... تو سارا پیار پروسیسر، ریم اور گرافک کارڈ جیسے نخرے باز بچوں پر لٹ پٹ جاتا ہے… مگر ان سب کو اصلی طاقت اور کرنٹ دینے والے ابّو جان یعنی Power Supply یا Battery کو ایسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے جیسے… وہ کوئی فالتو چیز ہوں! نتیجہ؟ بعد میں جب بجلی کا ایک معمولی سا جھٹکا لگتا ہے تو ڈھائی لاکھ کا سسٹم تندور کی طرح دھواں چھوڑ دیتا ہے! 🤦 کیونکہ پروسیسر اور گرافک کارڈ جتنے بھی بڑے پہلوان ہوں… انہیں چلنے کے لیے صاف ستھری اور پکی بجلی ابو جان ہی دیتے ہیں۔ یہاں لوکل سپلائی کا رسک لینا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے جیسا ہوتا ہے! 🤓
آئیں اس ابّو جان کو تھوڑا اور گہرائی سے سمجھتے ہیں۔ کیونکہ ایک سچے اور تگڑے کمپیوٹر کے ابّو جان کی پہچان یہ ہے کہ باہر سے بجلی کا جتنا بھی خطرناک جھٹکا آئے... وہ خود آگے کھڑے ہو کر گولی کھا لیں... اپنا فیوز اڑا لیں... مگر کمپیوٹر کے اندر بیٹھے نخرے باز پرزوں پر ایک خراش بھی نہیں آنے دے سکتے! یہی وجہ ہے کہ پاور سپلائی یا بیٹری کے بجٹ پر ایک روپے کی بھی کنجوسی نہیں کی جاتی... تاکہ ایک سیکنڈ کا پاور فلکچویشن مہینوں کی محنت پر پانی نہ پھیر دے... 🤷
اس لئے مارکیٹ جانے سے پہلے یہ دو کڑک اصول ہمیشہ یاد رکھیں:
اگر لیپ ٹاپ یوزر ہیں (بیٹری گائیڈ)
پہلا… پورا دانہ پانی Battery کے ہاتھ میں ہوتا ہے… تو دکاندار کے 6 گھنٹے بیک اپ پر یقین کرنے کے بجائے ہمیشہ بیٹری کی Wh یعنی واٹ آور... Battery Health... فاسٹ چارجنگ... چارجر کے Watt اور بیٹری بعد میں تبدیل ہو سکتی ہے یا نہیں؟ یہ لازمی چیک کریں… آسان کر کے بتایا جائے تو عام استعمال کےلئے 45Wh سے 55Wh لازمی اور اگر ہیوی لوڈ ہو تو کم از کم 70Wh سے 99.9Wh ہونی ہی چاہئے اور ہاں 99.9Wh قانونی حد ہے... اس سے بڑی بیٹری والا لیپ ٹاپ جہاز میں نہیں لے جایا جا سکتا یہ بھی خیال رکھنا... اسی طرح اگر سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ لیں تو اس کی بیٹری ہیلتھ 80% سے اوپر ہی لینا... اور ساتھ ہی تسلی کر لینا لیپ ٹاپ 30 سے 45 منٹ کے اندر 50% تک چارج ہو جائے... اور چارجر کم از کم 65W کا ہو لیکن ہیوی گرافک کارڈ لگا ہے تو 130W سے 240W+ کا چارجر لازمی ہونا چاہئے ورنہ کام کے دوران لیپ ٹاپ الٹا بیٹری ڈرین کرنا شروع کر دے گا... 🥰
اگر پی سی یوزر ہیں (پاور سپلائی گائیڈ)
دوسرا… پی سی لیتے وقت کبھی بھی کوئی لوکل یا بغیر برانڈ کی پاور سپلائی مت لیں... ہمیشہ ڈبے پر یہ آفیشل ٹیگ چیک کریں کہ وہ 80+ کی ریٹنگ والی لازمی ہو… بجٹ کم ہو تو Bronze… تھوڑا زیادہ ہو تو Silver… مزید زیادہ ہو تو Gold… کھلا بجٹ ہو تو Platinum سرٹیفائیڈ پاور سپلائی لیں... یہی اس کی سچی پروٹیکشن کی گارنٹی ہے...
اسی طرح اپنے پرزوں کے حساب سے پاور سپلائی Watts چنیں... اگر مشین میں ایک تگڑا گرافک کارڈ لگا ہے تو کم از کم 650W یا 750W کی پاور سپلائی فرض ہے... ورنہ ہیوی رینڈرنگ شروع ہوتے ہی ابّو جان جواب دے جائیں گے اور سسٹم بے حوش ہو جائے گا... 🥱
نچوڑ یہ ہے کہ بیٹری یا پاور سپلائی وہ پرزہ بالکل بھی نہیں ہے جس پر پیسے بچا کر پورے کمپیوٹر کو ایک ٹائم بم بنایا جائے… پھر بھی اگر بنا کسی سردرد کے کام اور پرزوں کے مطابق ایک سپر سیف اور پریمیم پاور ہاؤس والا پی سی یا لیپ ٹاپ فائنل کرنا ہو... تو CoreX کا رخ کریں... جہاں ہر مشین کریئیٹرز کے تحفظ کو دیکھ کر پیش کی جاتی ہے… 😎
#ExploreYourComputer #PowerSupplyGuide #PSUSurgery #BatteryGuide #TechAwareness #CoreX #SmartBuying #HardwareBasics